Advertisement

کراچی رینجرز کی کارروائی، 20 ملزمان گرفتار

ملزمان

کراچی رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ، شاہراہ فیصل، سعید آباد، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، ملیر، زمان ٹاؤن، نبی بخش، مٹھادر اور بریگیڈ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتار کۓ گۓ۔

گرفتار ملزمان شان عرف شانی، عمیر خان، فرخ خان، عامر، عنایت اللہ عرف اڈہ، ساجد عرف کٹو، گل ولی خان، سبحان عرف حسنین، محمد یوسف عرف اسد، محمد ہارون، عبدالوحید، محمد کامران، زبیر، نبیل، محمد عاصم اور ساجد علی شامل ہیں۔

گرفتار 16 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، موٹر سائیکل چوری کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کلاکوٹ، بغدادی اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا۔

گرفتار منشیات فروشوں میں سہیل، محمد عرف حسین، نصیر اور تنویر شامل ہیں۔

Advertisement

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن, مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے۔

 ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان رینجرز کا گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ رینجرز نے  میر پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

اس کے علاوہ بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہیں جبکہ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، سابق نگران وزیراعظم
ٹک ٹاک بنانے کے شوقین منچلوں نے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا
نگران حکومت سے گندم امپورٹ کرنے کی تحقیقات ہونی چاہیے، خورشید شاہ
اسلام آباد ہائی کورٹ سے پرویز الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
Next Article
Exit mobile version