Advertisement

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی

Shiekh Rasheed

 

شیخ رشید احمد نے اپنے حالیہ بیان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے سادہ اکثریت چاہیے، پی ٹی آئی اور ہمارے پاس سادہ اکثریت موجود ہے، 6 ماہ بہت ہیں، میرا نہیں خیال کوئی رکاوٹ آئے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف بطور مجرم باہر جا سکتا ہے تو آصف زرداری کا بھی بطور ملزم باہر جانے کا حق بنتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے پی پی پی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کر تے ہوئے کہا کہ بلاول جم جم آوے، ہم اس کے راستے میں پلکیں بچھائیں گے۔

وزیرریلوے نےکہا کہ فضل الرحمٰن جس دسمبر کی بات کرتے ہیں وہ کس سال کا دسمبر ہے پتہ نہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مقبو ضہ کشمیر سے متعلق کہا کہ کشمیر پر زیادہ جدوجہد کرنی چاہیے،وہاں ظلم و ستم ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا، ان سب نے مشرف سے حلف لیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version