Advertisement

دعا منگی کے اغوا میں استعمال ہونے والی مبینہ گاڑی برآمد

dua100

 پولیس نے دعا منگی اغواء کیس میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی شاہراہ فیصل کے قریب سے برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ تنویر عالم اوڈھو اور دعا منگی کیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی تنویر عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ گاڑی لاوارث حالت میں ملی ہے اس کا فرانزک کرایا جائے گا، ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں تاہم گاڑی سے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی گاڑی دعا منگی کے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی سے بہت مماثلت رکھتی ہے تاہم اس کی دونوں نمبر پلیٹس اتری ہوئی ہیں۔

 واضح رہے کہ ڈیفنس کے علاقے بڑا بخاری میں واقع اوپن ایئر ریسٹورنٹ سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا نثار منگی کیس میں پولیس نے گزشتہ روز 22 افراد کے بیانات قلم بند کیے تھے۔

Advertisement

 

واضح رہے کہ دعا منگی کو اغوا ہوئے 4 روز ہو گئے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ دعا کو آسمان نگل گیا یا زمین کھا گئی ہو، اب تک دعا بازیاب نہ ہو سکی، پولیس کی تحقیقات بیانات قلم بند کرنے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لینے سے آگے نہ بڑھ سکی، پولیس نے مزید 2 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

‘اغواء کے وقت دعامنگی کی بہن بھی موقع پر موجود تھی’

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے اغوا ہونے والی دعا منگی کیس میں اب تک 22 افراد کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے، دعا کے والد کا کہنا ہے کہ 10 روز پہلے دعا کا مظفر نامی لڑکے سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد دعا کو اغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ اغوا برائے تاوان نہیں بلکہ بدلہ لینے کا لگتا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس لینے کے بعد اس کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version