Advertisement

سانحہ اے پی ایس کو بھلایا نہیں جاسکتا، آرمی چیف

Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو بھلایا نہیں جاسکتا، سانحہ میں ملوث 5 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے لمبا سفر طے کیا، پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

Advertisement

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ ملک کےدہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا، مختلف آپریشنز کے خلاف دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا، ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔

سانحے میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کی یاد میں والدین اور پوری قوم کی آنکھیں آج بھی پرنم ہیں،اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات انعقاد ہوگا ، شہدا کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا۔

سولہ دسمبر 2014ء کا دن، تاریخ میں سیاہ ترین دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

معصوم ننھے شہداوں کی پانچویں برسی

Advertisement

اس دن سفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں وحشت اور بربریت کی انتہا کر دی اور 149 گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی۔

سانحہ اے پی ایس نے ملک سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی آنکھوں کو نم کر دیا، پانچ سال پورے ہونے کے بعد آج بھی بچھڑنے والوں کا غم اسی طرح تروتازہ ہے۔

شہدا میں ایک پرنسپل اور 16 سٹاف ممبرز سمیت 132 طلبہ شامل تھے۔

آرمی پبلک سکول شہدا کے والدین سانحہ کے نفسیاتی اثرات سے نہیں نکل سکے، دسمبر کا مہینہ آتے ہی ان کا غم دوبارہ لوٹ آتا ہے، 16 دسمبر کے ہولناک سانحے میں شہید ہونے والے منوں مٹی تلے سو گئے لیکن ان کی یادیں آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version