Advertisement

طالبہ کےساتھ زیادتی،یونیورسٹی کاجواب

 نسٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ نےطالبہ کی جانب سےاجتماعی زیادتی کےالزام کومستردکردیاہے۔

نسٹ یونیورسٹی انتظامیہ نےطالبہ کےجنسی زیادتی کےالزام کومستردکرتےہوئے خود ساختہ اورجھوٹ  قراردے دیاہے۔

  نسٹ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہےکہ طالبہ کی جانب سےلگائےگئےالزامات بالکل جھوٹےاورخودساختہ ہیں،ایساکوئی بھی واقع پیش نہیں آیا، یہ صرف لوگوں لوگوں کی توجہ حاصل کرنےاور یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔

گزشتہ روزنسٹ یونیورسٹی کی ایک طلبہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ یہ واقع یونیورسٹی کے اندر پیش آیا۔

 طالبہ کی جانب سےاس بیان کےبعدیونیورسٹی انتظامیہ اور وہاں کے طلبہ اورطالبات کےاندرخطرےکی لہردوڑ گئی ہے۔

آج یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا ہے ۔

Advertisement

یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنا پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیش کیاجو کہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کس طرح کوئی کسی پراس طرح کا الزام لگا سکتا ہے؟ اس طرح کے الزامات سے کسی بھی فرد کی معاشرتی زندگی اوراسکا مستقبل بالکل تباہ ہو جاتا ہے۔

Advertisement

اس طرح کی سوچ رکھنا بھی بے شرمی کی علامت ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ نسٹ کی طالبہ  کے ساتھ کی گئی مبینہ زیادتی کی خبر درست نہیں ہے یہ محض توجہ طلب کرنے، بدنام کرنے اور مایوسی کے سواکچھ نہیں ہے۔

یونیورسٹی کی طرف سے کہا گیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی گئی اور پتہ یہ چلا ہے کہ اس طرح کا کوئی معاملہ پیش ہی نہیں آیا، یونیورسٹی طالب علموں کے لیے بلکل محفوظ جگہ ہے۔

Advertisement

یونیورسٹی  انتظامیہ  کا مزید کہنا ہےکہ نسٹ یونیورسٹی ایک محفوظ ادارہ ہے اور کسی کو اس طرح کی خبروں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

پبلک پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے ماہر سلمان صوفی نے نسٹ  یونیورسٹی کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ریپ   کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دے۔

Advertisement

سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ  مجھے یقین ہے کہ آپ سمجھ گئے ہیں کہ آپ خود اپنی تفتیش کا اختیار نہیں بن سکتے ہیں۔ ریپ ایک سنگین اور پریشان کن جرم ہے جس کو ٹویٹس تک نہیں چھوڑا جاسکتا۔

پولیس کی غفلت،طالبہ کی گینگ ریپ کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

Advertisement

   یونیورسٹی کی جانب سےموقف سامنےآنےکےبعدطالب علموں  اور دیگر صارفین کی جانب سےٹوئٹس کی جارہی ہیں۔

Advertisement

عوام کی جانب سے  اس پرشدیدغم وغصےکااظہارکیا جارہاہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version