Advertisement

حکومت کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، حماداظہر

حماد اظہرv

اقتصادی امور کے وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ حکومت کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اقتصادی امور کے وزی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی کو منفی سے مستحکم قرار دیا ہے۔

حماداظہر  نے   یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے بورڈ کا جائزہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کا اظہار ہے اور پالیسیوں کا تسلسل معیشت کی مکمل بحالی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

جرمنی پاکستان کو 12.5 ملین یورو کی مالی اعانت فراہم کرے گا، حماد اظہر

اقتصادی امور کے وزیر حماداظہر نے مزید  کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے تسلیم کیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی بھرپور کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہو گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے گرانٹ کے لئے جرمن حکومت کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  تھا کہ یہ پراجیکٹ گرین انرجی فراہم کرے گا اور اس معاہدے کے تحت ہنزہ اور نانگا پربت جیسے علاقوں میں معیار زندگی بلند ہوگا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا  تھا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی شدید ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی جس پر جرمن ڈیویلپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر ولف گینگ مولرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  تھا کہ جرمن ڈیولپمنٹ بینک گلگت جیسے خوبصورت علاقے میں بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

جرمن ڈیویلپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر ولف گینگ مولرز  نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو ترقی کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں بجلی کے آنے سے کاروبار سیاحت اور تعلیم کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version