Advertisement

بحرین کا وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

ترقی

بحرین کی حکومت نے کا وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیانس’ دینے کا اعلان کیا ہے-

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحرین نے وزیر اعظم عمران خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیانس’ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم رواں ماہ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں انہیں ملک کے اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اعلی ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیانس‘ دیا جائے گا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم دورے کے دوران خلیفہ بن سلمان اور شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سےملاقات بھی کریں گے جبکہ وہ بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1200070350249312256

Advertisement

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری گزشتہ ماہ قطر کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
Next Article
Exit mobile version