Advertisement

چین سےپاکستان آنےوالے طالبعلم کی اپیل

دنیابھرکوخوف میں مبتلاکرنےوالےکورونا وائرس کےگڑھ چینی شہرووہان کی یونیورسٹی میں زیرتعلیم کراچی کا نوجوان طالب علم ارسلان امین شدیدمشکلات کا سامنا کرنے کے بعد آخرکار اپنے گھر پہنچ گیا۔

کراچی کےعلاقےلیاری کا رہائشی ارسلان ووہان یونیورسٹی میں چینی ادب کی ڈگری لینے گیا تھااورخوش قسمتی سے22جنوری کو ووہان سٹی سے آمدورفت معطل ہونےسے پہلے شنگھائی روانہ ہوگیا تھا۔ ارسلان نے ووہان میں محصور پاکستانیوں کو درپیش مشکلات بیان کیں۔

ارسلان کے مطابق ووہان میں559پاکستانی محصور ہیں صرف ووہان یونیورسٹی میں محصور طلبا کی تعداد 105کے قریب ہے جن میں پی ایچ ڈی کرنے والے ایسے طلبا بھی شامل ہیں جن کے ہمراہ ان کی فیملی اور شیرخوار بچوں سمیت چھوٹے بچے بھی ہیں۔

ارسلان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا جنوری کے شروع سے ہی پھیلنا شروع ہوگئی تھی جس پر لوگوں نے کوئی بھی احتیاطی تدابیر اختیارنہیں کی۔ ارسلان ووہان یونیورسٹی میں محصور طلبا کے ساتھ رابطے میں ہے، انہوں نے بتایا کہ ووہان میں محصورپاکستانی طلبا میں ایک اورپاکستانی طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعدچین میں مہلک وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

ارسلان امین نے مزید بتایا کہ شنگھائی شہر میں وہ 22 جنوری کو چھٹیاں گزارنے پہنچے، اسی دوران ووہان میں کورونا وائرس پھیل گیا اور ووہان آنے جانے کے راستے بھی بند کردیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ سندھ کے 2 اور لاہور کا بھی ایک طالبعلم تھا، اس دوران انہیں شنگھائی میں کوئی بھی ہوسٹل نہ مل سکا کیونکہ وہ جہاں بھی بتاتے کہ وہ ووہان سے آئے ہیں کوئی ان سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا۔ اسی حالت میں ائیرپورٹ پہنچے جہاں امیگریشن حکام  نے انہیں روانگی سے روک دیا اور طبی معائنہ کروانے کی شرط رکھ دی۔

Advertisement

ارسلان کا کہناہے کہ وہ اور ان کے ساتھ موجودتین پاکستانی طالبعلموں نے اپنا طبی معانہ کروایا جس کےبعد انہیں پاکستان روانگی کی اجازت دے دی گئی اور وہ براستہ دبئی 28 جنوری کی رات کو کراچی پہنچ گئے۔

ارسلان کاکہناتھا کہ وہ چین میں محصورپاکستانی طالبعلموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جنہوں نےان سے اپیل کی ہے کہ میڈیا کے ذریعے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان تک ان کی التجا پہنچائی جائےاور انہیں جلد از جلد چین سے پاکستان لایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version