Advertisement

ملک کا استحکام اداروں کی آزادی میں ہے، عمران خان

عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2020 عوام کے لئے ریلیف کا سال ہے اور ملک کا استحکام اداروں کی آزادی میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےوزیراعظم ہاوس میں سابق وزیر قانون بابراعوان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم کو مختلف قانونی اور آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا کوئی تصور نہیں، پاکستان عالمی برادری میں با عزت مقام پر پہنچ گیا جبکہ اداراجاتی ریفارمز کو آگے بڑھائیں گے۔

 وزیراعظم سے ملاقات میں بابراعوان نے کہا کہ احساس پروگرام, پناہ گاہیں اور لنگر خانے فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے اور معاشی حالات میں تیزی سے آتی بہتری شاندار مستقبل کی نوید ہے۔

Advertisement

 سابق وزیر قانون بابراعوان  نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں ہونے والا حالیہ اضافہ وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے جبکہ 2020 میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے۔

خیبر پختونخواہ  میں علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواہ میں توانائی، ہائر ایجوکیشن، صحت، ترقیاتی منصوبوں اور انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس میں عمر ایوب، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، معاون خصوصی  ندیم بابر سمیت سینئر وفاقی و صوبائی افسران شریک ہوئے تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو یقینی بنانے کے لئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور وفاقی حکومت انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکی  فوری فراہمی کے لئے  پر عزم ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خیبر پختونخواہ  میں انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version