Advertisement

 پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا

کشمیری

  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

تفصیلات کے مطا بق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایران امریکا کشیدگی، خطے میں امن و استحکام کی صورتحال اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ ایران اور سعودی عرب کے دورے پرروانہ

ایرانی صدر نے پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق  شاہ محمود قریشی کا تہران کے ہوائی اڈے پر ایران وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سید رسول موسوی نے استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی تہران میں اپنے دورے کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور ایران امریکہ کشیدگی میں کمی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے بعد سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے اور وہ یہ دورے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کر رہے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کر سکے۔

وزیر خارجہ کل صبح ایران کے دورے پر روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے پہلے ایران کے شہر مشہد کا دورہ کیا اور پھر تہران پہنچے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی 13 جنوری کو تہران سے ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن آل سعود سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران امریکہ کشیدگی سمیت علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Advertisement

واضح  رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کریں۔

اس ہدایت کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version