Advertisement

شاہ محمود قریشی امریکاروانہ

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کے تین روزہ سر کاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہا ں وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور جنرل اسمبلی کے صدرسے ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ کا 15 تا17 جنوری 2020 واشنگٹن اور نیویارک کا دورہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ  15 تا 17 جنوری واشنگٹن اور نیویارک کے دورے پر ہوں گے۔

 شاہ محمود قریشی آج سیکریٹری جنرل سمیت یو این قیادت سے ملاقات کریں گے، جبکہ  17،16 جنوری کو واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات ہوگی۔

Advertisement

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کے دورۂ امریکا کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کی کوشش ہے۔

شاہ محمود قریشی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کریں گے۔

اس کے علا وہ وزیر خارجہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن وزیر خارجہ شا ہ محمو د قریشی دورۂ عمان مکمل کر کے واپس وطن پہنچے تھے۔

شا ہ محمو د قریشی نے اپنے دورہ کے دوران عمان کے سلطان ہیثھم بن طارق السید سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم کی طرف سے سابق فرماں روا سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version