Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اعلیٰ سطح

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے  متعلق اعلامیہ جاری ہوا ہے جس کے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل باجوہ، معاون خصوصی معید یوسف، ڈی جی آئی ایس آئی شریک جبکہ سیکرٹری خارجہ اور سینئر عسکری اور سول حکام بھی شریک ہیں۔

اعلیٰ سطح  کے جلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی بلاتفریق  سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاک بحریہ کے سربراہ سے امریکی سفیر کی ملاقات

Advertisement

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مسلمانوں اور کشمیریوں کی مخالف ہے کیونکہ آر ایس ایس سے متاثرہ بھارتی حکومت ہندوتوا مائنڈ سیٹ رکھتی ہے جبکہ شرکا کی جانب سے سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کو سراہا بھی گیا ہے۔

اعلامیے میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کور کمیٹی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے حل ہونے کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو۔

کور کمیٹی کو اتحادیوں کے تحفظات، مطالبات اور وفود سطح کی ملاقاتوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ تمام اتحادی بے فکر ہو جائیں ان کے تمام مطالبات پورے ہوں گے۔

دوسری جانب کور کمیٹی کا مہنگائی کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک فوج کے پیشہ وارانہ امورکے حوالے سے  گفتگو بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں، میجرجنرل آصف غفور کو عہدے سے ہٹا کر میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا۔

بعد ازاں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا اپنے دور میں جن کے ساتھ منسلک رہا، ان تمام لوگوں کا شکریہ، میڈیا کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستانیوں کے پیار، تعاون کاجتنا شکریہ کروں کم ہے، نئے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامیابی کیلئے دعا گو ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version