Advertisement

پاکستان کےپہلےخواجہ سراکی عالمی اعزاز تک رسائی

پاکستان کے

 پاکستان  کے پہلےخواجہ سرانےعالمی اعزاز تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کے پہلے خواجہ سرا نایاب علی کوعالمی ایوارڈ کےلیے منتخب کرلیاگیاہے،نایاب علی کوعالمی ایوارڈ دی گالاز 8 فروری کو دیاجائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق ’’دی گالاز ایوارڈ ‘‘ کی تقریب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں آٹھ فروری کو منعقد ہوگی، جس میں خواجہ سرا نایاب علی کوایوارڈ سےنوازاجائےگا، نایاب علی پاکستان کے پہلے خواجہ سرا ہیں جنھیں اس ایوارڈ کے لیےمنتخب کیا گیا ہے۔

ایوارڈ کے لیے نامزدگی کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نایاب علی نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کےلیےکردارپرانھیں ایوارڈ کے لیے منتخب کیاگیاہے،اس ایوارڈکے لیےمنتخب ہونا ایک بڑااعزاز ہے۔

مذکورہ ایوارڈ کےلیے رواں برس پوری دنیا سے چار لوگوں کو نامزد کیا ہے جن کا تعلق برازیل، قازقستان، کرغزستان اور پاکستان سے ہے۔

Advertisement

اس ایوارڈ کےلیےنامزد خواجہ سرا نایاب علی ایک تعلیم یافتہ شہری ہیں اور ماسٹر ڈگری حاصل کر چکے ہیں، میٹرک کا امتحان اے پلس گریڈ کے ساتھ دیا، این ٹی ایس ٹیسٹ میں کام یاب نہ ہونے کے سبب ڈاکٹر بننے کی خواہش پوری نہ ہو سکی، نایاب علی نے مذہبی تعلیم بھی حاصل کی ہے  ۔

واضح  رہےکہ نایاب علی کوایک افسوس ناک حادثے کاسامنا بھی کرناپڑاتھا،نامعلوم افراد نے نایاب علی  پر تیزاب بھی پھینکاتھا، تاہم اس افسوس ناک واقعے میں ان کا چہرہ توبچ گیا تھا، لیکن ٹھوڑی اور گردن متاثر ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version