Advertisement

رانا ثناپران کی پارٹی کی قیادت الزام لگاتی آئی ہے

murad saeed

وفاقی وزیرمراد سعید نے کہاہے کہ راناثناپران کی پارٹی کی قیادت الزام لگاتی آئی ہے،سانحہ ماڈل ٹاون کا واقعہ ہم نے خود ٹی وی اسکرینوں پر دیکھاہے۔

قومی اسمبلی میں مرادسعید کااظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ پیر کوشہریار آفریدی آکر اے این ایف کا موقف دیں گے۔ابھی معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے ، لیکن یہاں تقریریں جھاڑی جاتی ہیں۔

مرادسعید نے کہا کہ آپ کو یہاں اپنی بات کرنے کی بجائے عوامی اور قانون سازی کی بات کرنی چاہیے،ایک رانا ثنا کا موقف اوردوسرا اے این ایف کا موقف ہے،تصاویر کے دو رخ ہیں، ہم نے اے این ایف کا موقف بھی سنا ہے۔

مراد سعید نےکہا کہ کوئی قرآن پاک ایوان میں لاکر گفتگو کریں تو اسے سوچنا چاہیئے کہ ہم حلف اٹھاکریہاں آتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کےدوران مراد سعید نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کے اوپر سوالات ہم نے نہیں اٹھائے بلکہ 1992ء میں ان کی پارٹی  شریف برادران نے قائم کیا تھا،عابد شیر علی اور ان کے والد نے قتل کے الزامات لگائے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے متعلق الزامات بھی ہم نے نہیں لگائے،ماڈل ٹاؤن کیس میں جو بچی ہاتھ اٹھا اٹھا کر سوال اٹھاتی رہی، کیا وہ سچ نہیں تھا۔

مریم اورنگزیب پر عمران خان کا خوف سوار ہے، مراد سعید

راناثنا اللہ کےالزامات کا اسمبلی میں بھرپور جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اے این ایف نے بیگ اورکپڑے تک نکال کران سے پوچھابھی تھا کہ کیا یہ آپ کا ہے ؟ اس وقت انہوں نے ہاں میں جواب دیا تھا۔

مراد سعید نےمزید کہاکہ ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، ہم سماجی انصاف سے لے کر عدالتی انصاف چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی بنیادصرف انصاف پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version