سندھ میں کوئی تقسیم قبول نہیں

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہےکہ سندھ میں کوئی تقسیم قبول نہیں ہے،سندھ کی تقسیم ہمارے منشورمیں بھی نہیں ہے۔سندھ ایک تھا، ایک ہےاور ایک رہےگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (ڈی جی اے) مضبوطی سے ساتھ کھڑی ہیں۔ ڈی جی اے بہترین سیاسی اتحادی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میں گیس کی کمی کی شکایت دورکریں گے، آج گیس،پانی اور بجلی کے معاملات پرپیر صاحب سے تفصیل سے بات ہوئی ہے۔
گورنر سندھ کاکہناتھا کہ ہم ساتھ چلیں گے اور صوبے کے مسائل حل کریں گے،میں یہاں کسی کومنانے نہیں آیا، کوئی روٹھا ہی نہیں۔
عمران اسماعیل کاکہناتھا کہ پیر صاحب جیسے محبت کرنے والے کم دیکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

