Advertisement

پاکستان اور بھارت کےدرمیان جوہری تنصیبات سےمتعلق فہرستوں کاتبادلہ

بیان بازی

پاکستان اوربھارت کے درمیان نئےسال  کے آغازپرجوہری تنصیبات اورقیدیوں سے متعلق  فہرستوں کاتبادلہ کیاگیاہے۔

پاکستان اوربھارت کےدرمیان نئےسال کےآغازپرقیدیوں، جوہری تنصیبات اورسہولتوں سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ ہوا،یہ تبادلہ مختلف معاہدوں کےتحت انجام پایا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کاکہنا ہےکہ فہرستوں کاتبادلہ دوطرفہ معاہدےکےتحت پاکستان نے فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کردی۔

دونوں ممالک معاہدے کےتحت جوہری تنصیبات اور سہولتوں کے بارے میں یکم جنوری کو مطلع کرتے ہیں، فہرستوں کے تبادلے کا یہ سلسلہ سنہ 1992 سے جاری ہے۔

اسی طرح قیدیوں کی معلومات 21 مئی 2008 میں ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی۔

Advertisement

دونوں ممالک سال میں 2 بار، یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کے تبادلے کے پابند ہیں۔

وزارت خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن اہلکار کو فہرست باضابطہ طور پر ساڑھے 10 بجے سپرد کی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے 11 بجے فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 282 بھارتی شہری قید ہیں، جن میں 55 عام شہری اور 227 ماہی گیر شامل ہیں۔

پاک بھارت معاملات بات چیت سے حل کئے جاسکتے ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

واضح رہے کہ پہلی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی ممانعت اور فہرست کے تبادلے کا معاہدہ 31 دسمبر 1988کو ہوا تھا جس پر 27 جنوری 1991ءسے عملدرآمد شروع کیا گیا۔

 31دسمبر 1988 کے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سال یکم جنوری کو سرکاری سطح پر جوہری تنصیبات، ہتھیاروں اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ فہرستوں کے تبادلے کا مقصد جوہری تنصیبات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version