Advertisement

آئی جی سندھ نےتقریب میں حیرت انگیزباتیں کیں

Murtaza Wahab-

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ سندھ حکومت آئی جی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،سندھ حکومت نے مزید دو نام وفاق کو ارسال کیے۔

کراچی میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سفارشات پر رضا مندی ظاہر کی تھی، کراچی کی اس ملاقات میں ایک نام فائنل ہوگیا تھا،وفاق نے پھر کہا تین نہیں پانچ نام بھیجے جائیں۔

کابینہ اجلاس سے قبل سندھ سے تین نام مانگے گئے، وزیراعظم کی باقائدہ وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی،وزیراعظم نےوزیراعلیٰ سندھ کی سفارشات پر رضا مندی ظاہر کی تھی،سندھ حکومت نے وفاق کوآئی جی کیلئے تین نام تجویز کیے تھے۔

مرتضیٰ وہاب کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ نے آئی جی کیلئے 5 نام وفاق کودوبارہ بھجوائے، پنجاب حکومت نے وفاق کوتین نام دیے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ  وفاق اورصوبہ مل کرآئی جی تعینات کرتا ہے، سندھ حکومت نے وفاق کو آئی جی کیلئےاہم نام تجویز کیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ نےتقریب میں حیرت انگیزباتیں کیں، فردوس عاشق کے بیان پربڑی حیرت ہے،فردوس صاحبہ نے کہاکہ معاملہ گورنر کے سپرد کردیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہناتھا کہ آئی جی کی تعیناتی میں گورنر کا کوئی رول نہیں،سندھ پولیس ایکٹ وفاقی اور صوبائی حکومت کی بات کرتا ہے، وفاق اور صوبہ مل کرآئی جی تعینات کرتا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سندھ حکومت کوئی ایسی چیز نہیں مانگ رہی جو صوبے کے حق میں نہ ہوں،اب تک کوئی باضابطہ مراسلہ موصول نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version