Advertisement

وزیراعظم کی ڈیووس میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان ڈیووس میں سائیڈ لائن پر سنگاپور کے ہم منصب، آذر بائیجان کے صدر اور ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین سے ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سنگاپور کے ہم منصب لی سیان لونگ سے ملاقات کی جس میں پاک سنگاپور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور عمومی سفیر برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔

اس کے علا وہ عمران خان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے بھی ملا قات کی ، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

وزیراعظم پاکستان کی ڈیووس میں ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات ہوئی۔

اس مو قع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد، معاونین خصوصی ذولفی بخاری اور معید یوسف بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آج عالمی اقتصادی فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں مو جود ہیں جہاں انکی ملاقات گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہوئی ۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

Advertisement

امریکی صدر سے ملا قات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version