Advertisement

سیاسی قیدیوں کی جیل میں آتشزدگی تشویش کی بات ہے

سیاسی قیدیوں

 

شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی جیل میں آتشزدگی پریشانی اور فکر کی بات ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کیمپ جیل میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کی جیل میں آتشزدگی تشویش کی بات ہے ۔

 مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ فواد حسن فواد کے کمرے کے باہر آگ بھڑک اٹھنے پرتشویش اور خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے پر دکھ ہوا ہے۔

 نیب کی بیرک میں آتشزدگی، سعد رفیق معمولی زخمی

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ فواد حسن فواد سمیت سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے  دیگر تمام قیدیوں کی جرات قابل ستائش ہے، جیل کے دیگر تمام قیدیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جائے ۔  

شہباز شریف نے آتشزدگی کے واقعے پرمزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے بڑا نقصان نہیں ہوا۔

 انہوں نے حکام سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور،کیمپ جیل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ سابق سیکرٹری فوادحسن فواد کی بیرک کے باہر لگی اس دوران سعد رفیق کمرے سے باہر نکلے اور زخمی ہو گئے، تاہم انہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔

جیل حکام کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیم کو نہیں بلایا گیا، جیل کے عملے نے خود آگ پر قابو پا لیا۔

احتساب عدالت لاہور میں پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیش کیا۔

Advertisement

سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ رات کو میری بیرک میں آگ لگی جس کی وجہ سے زخمی ہوگیا، میرا سر لوہے کے راڈ کے ساتھ لگا جس وجہ سے کچھ دیر تک مجھے کچھ نظر نہیں آیا۔

سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ جیل حکام روزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجھے اسلام آباد لیکر جاتے ہیں اور شام کو واپس لے آتے ہیں، میں ہر اجلاس کے موقع پر 8 گھنٹے کا سفر نہیں کرسکتا، اسلام آباد میں سب جیل قرار دیکر مجھے وہیں رکھا جائے۔

عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version