Advertisement

وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ

وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس پہنچ گئے جہاں انکی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی ہے۔

ملاقات میں دونوں فریقں میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں جہاں وہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

دفترخارجہ  کی جانب سے بیان میں  وزیراعظم کی ڈیووس میں سائیڈلائن پر امریکی صدرٹرمپ سے بھی ملاقات متوقع ہے، دورہ امریکا کے بعد یہ پاک امریکا لیڈر شپ کی تیسری ملاقات ہوگی۔

حکومت نے عوام کے تعاون سے خسارے پر قابو پالیا ہے، صدر مملکت

Advertisement

یاد رہے نومبر دو ہزار انیس میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں ٹرمپ نے افغانستان میں مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماؤں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے پانچ اہم رہنماؤں میں شامل کردیئے گئے جس کے بعد وہ ’ٹائم میگزین‘ کے سرورق کی زینت بھی بن گئے۔

امریکی جریدے کےخصوصی ایڈیشن کے سرورق میں پانچ عالمی رہنماؤں کو نمایاں کیا گیا ہے، جن میں عمران خان، اینگلا مرکل ، بل گیٹس،صدر سینٹرل بینک یورپ کرسٹین لیگارڈے، ڈبلیو ای ایف کے بانی کلاوز شوآب شامل ہیں۔

ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی دیگر پانچ شخصیات میں شامل کیا ہے جن میں ان کے ساتھ  جرمن چانسلر انجیلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی سرورق پر شا ئع کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version