Advertisement

عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے

مضبوط ہاتھوں

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہاتھا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہا ن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے، اپوزیشن کے پاس افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا سال  2020ء نوکریاں دینے، معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کو فائدے پہنچانے کا سال ہے۔

اپوزیشن نے فیاض چوہان کو حریم شاہ کی یاد دلا دی

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کے 50 ممبر رابطے میں ہیں جب چاہیں ن لیگ کا فارورڈ بلاک بن سکتا ہے لیکن ایسا کرنا ہمارا منشور نہیں ہے۔

Advertisement

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام افواہوں کو ختم کر دیا، وزیراعظم نے کل لاہور میں مختلف اجلاس کیے، ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر (ن) لیگ، پیپلزپارٹی نے اودھم مچایا۔

 ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا پرانے ڈیٹا پر رپورٹ مرتب کی، ن لیگ، پیپلز پارٹی سے کہوں گا اب ڈوبنے کیلئے چلو بھر پانی ڈھونڈیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں ریلوے، پی آئی اے، پاکستان پوسٹ کا ریونیوبڑھا، عالمی اداروں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی ختم ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version