لاہور بار میں مبشر لقمان کے داخلے پر پابندی

لاہور بار میں ٹی وی اینکر پرسن مبشر لقمان کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور بار نے مبشر لقمان کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
لاہور بار ایسوسی ایشن نے مبشر لقمان کے لاہور بار میں داخلے پر پابندی لگا دی، جب تک معزز بار رکن اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے بے سروپا الزامات پر معافی نہیں مانگتا بار کا رخ نہ کریں ورنہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ pic.twitter.com/POtgeavrRd
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 8, 2020
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جب تک مبشر لقمان معزز بار رکن اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے بے سروپا الزامات پر معافی نہیں مانگتا بار کا رخ نہ کریں ورنہ خود ذمہ دار ہوں گے۔
مبشر لقمان نے فواد چودھری کے خلاف درخواست دائر کرادی
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں فواد چو ہدری اور مبشر لقمان میں ہا تھاپا ئی کا واقعہ رو نما ہوا۔
، تلخ کلامی کے دوران مارپیٹ اور گالیاں بھی دی گئی، تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔
مبشر لقمان نے حریم شاہ سے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر الزام عائد کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے اپنے گارڈ کے ہمراہ نامور اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیا اور گھونسے مارے ، فواد چودھری کے گارڈ نے دھکا دے کر مبشر لقمان کو زمین پر گرا دیا۔
محسن لغاری نے واقعے پر مبشر لقمان سے اظہار ندامت کیا اور معافی مانگی، مبشر لقمان نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ فواد چوہدری نے اچانک ان پر حملہ کیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر وفاقی وزیر فواد چو ھردی نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئ تعلق نہیں۔
مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئ تعلق نہیں یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئ ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔ https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2020/01/644202/amp/
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2020
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان پرٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق الزامات عائد کیے گئے، ان سے کبھی ملاقات نہیں کی، اینکر مبشر لقمان نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے یوٹیوب پر پروگرام کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل مبشر لقمان نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے اپنے چینل پر ایک پروگرام کیا، جس کا مقصد اپنے اس چینل کی ریٹنگ بڑھانا تھا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News