بھارت میں اقلیتوں پر ظلم مودی کی آر ایس ایس کے وژن کا حصہ ہے

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم مودی کی آر ایس ایس کے وژن کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے وژن کے خلاف ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ قابلِ مذمت ننکانہ واقعے اور بھارت میں جاری اقلیتوں پر حملے میں فرق ہے۔
Advertisementاس کے برعکس مودی کی RSS کا نظریہ اقلیتوں کو کچلنے کی حمایت کرتا ہے اور مسلمانوں کیخلاف ٹارگٹڈ حملے اسکے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ RSS کے غنڈے سرعام مارپیٹ کرتے ہیں جبکہ مودی سرکار مسلمانوں کیخلاف حملوں کی سرپرستی ہی نہیں کرتی بلکہ بھارتی پولیس ان حملوں میں پیش پیش رہتی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2020
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ واقعے پر کوئی رواداری نہیں برتی جائے گی، البتہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم مودی اور آر ایس ایس کے وژن کا حصہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو مارپیٹ رہے ہیں، مسلمانوں پر حملہ کرنے والوں کو بھارتی حکومت اور بھارتی پولیس کی حمایت بھی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

