Advertisement

شیخ رشیخ کاحکومتی آرڈیننس کی مخالفت کااعلان

ریلوے کے وزیر

شیخ رشید نےوزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈیننس کی مخالفت کااعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےاضاخیل میں ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پروفاقی وزراپرویزخٹک،رشیخ رشید اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوابھی ہمراہ تھے۔

شیخ رشید نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ28ایکڑ پر محیط ہے،ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال10ارب روپے کااضافہ ہوا،ریلوے میں 70لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے،ملک میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی متعارف کرائی ہے،رواں ماہ 11مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو دے رہے ہیں۔

وزیرریلوے نےمزیدکہا کہ رائل پام کا کیس میں نے خود لڑااورجیتا،دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں رائل پام میں ٹینڈرکررہی ہیں،پرویزخٹک سے کہا تھا آپ کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی،چور،ڈاکو اور لٹیرے جیلوں کے پیچھے ہوں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ساری دنیا کویقین ہے عمران خان دیانتدار سربراہ ہیں، عمران خان جو بات کرتے ہیں سیدھی کرتے ہیں۔

Advertisement

شیخ رشید کاکہناتھا کہ نیب آرڈیننس کےخلاف ہوں،ڈیزل کی بات ابھی رہنے دیں۔

شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر انڈے سے استقبال

تقریب میں وزیردفاع پرویزخٹک نےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ نوشہرہ کےعوام نے پی ٹی آئی کو بھرپورعوامی مینڈیٹ دیا،اگلےچند سالوں میں نوشہرہ کےتمام مسائل حل کریں گے،نوشہرہ اور پشاور میں کئی ریلوے پھاٹک ریگولرائز نہیں ہیں،وزیرریلوے سے درخواست ہے ریلوےپھاٹک ریگولرائز کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version