Advertisement

فیصل واوڈا نااہلی کیس ، سماعت کسی پیش رفت کے بغیر ملتوی

 فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کسی پیش رفت ملتوی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کو اگلی مرتبہ پوری تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید نے امن ترقی پارٹی کے فائق شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔

 چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل میاں آصف کو باور کرایا کہ آپ کی درخواست ۔کیلئے تیاری ہی نہیں ہے پہلے تیاری کریں پھر کیس کےلئے پیش ہوں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا  کہ میمو گیٹ میں اور ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ صورت حال پیدا نہیں ہوتی،اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ مقامی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں ہونے والے واقعہ کی جوڈیشل کمیشن انکوائری کرائی جائے ۔

اس کے ساتھ ساتھ درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ  فیصل واوڈا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے لہذا انہیں قومی اسمبلی اور کابینہ کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version