Advertisement

آرمی چیف کی آسٹریلیا میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش

پیشکش

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے، انہوں نے یہ پیشکش پاکستان کے دورے پر آئے  آسٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن سے بات چیت کے دوران کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورسزوائس ایڈمرل ڈیوڈجانسٹن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کےامور پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

آسٹریلیا بش فائر: سرینا ولیمز نے فائر فائٹرز کیلئے لباس عطیہ کردیا

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اس سے پہلے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل انگس جان کیمپبل کو جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے تعاون کی پیشکش کر چکے ہیں۔

Advertisement

وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور آسٹریلیا کیلئے نیک جذبات کے اظہار پر آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے آسٹریلیا کو جنگلاتی آگ بجھانے کے سلسلے میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔

شاہ سلمان نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران واضح کیا ہے کہ سعودی عرب ان دنوں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں ہر ممکن امداد اور تعاون کے لئے تیار ہے۔

گفتگو کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، آسٹریلیا کے وزیراعظم اور عوام سے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے اپنے ملک اور عوام سے متعلق پاکیزہ جذبات و احساسات کے اظہار پر شاہ سلمان اور سعودی عوام کے لیے قدرو منزلت اور ممنونیت کے جذبات پیش کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version