Advertisement

مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کرنا میرے لئے سب سے اہم ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیاکومسئلہ کشمیرکی سنجیدگی کااحساس نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ  مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کرنا میرے لیے سب سے اہم ہے، دنیاکواس کااحساس نہیں کہ کشمیرکتناسنجیدہ مسئلہ ہے۔

وزیراعظم کی امریکی صدرکی صاحبزادی ایوانکاٹرمپ سےملاقات

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے با رے میں عمران خان کا کہنا ہے  کہ مقبوضہ کشمیرمیں5اگست سے80لاکھ لوگوں پرکرفیونافذہے، سیاسی قیادت سمیت ہزاروں نوجوانوں کوگرفتارکیا گیا، بھارتی آرمی چیف نےآزادکشمیرکوبھارت کاحصہ ہونےکابیان دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے کیونکہ دونوں ملک جوہری طاقت ہیں دنیا کے طاقتور ملک کے صدر ہونے کے ناطے ٹرمپ معاملے میں مداخلت کریں، بھارتی وزیر اعظم مودی آر ایس ایس کے تاحیات رکن ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم پاکستان نے انٹرویو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندونظریات کاغلبہ ہےجسےہندوتواکہتےہیں، آرایس ایس بنانےوالےنازی ازم سےمتاثرتھے، آرایس ایس مسلمانوں کی نسل کشی پریقین رکھتی ہے،3باردہشت گرد قراردی گئی تنظیم بھارت میں حاوی ہوگئی ہے۔

عمران خان نے امریکا اور ایران  کے با رے میں پو چھے گئے سوال پرجواب میں کہا کہ امریکا،ایران میں تنازعہ تباہ کن ہوگا، ایران کاتنازعہ افغانستان سےکہیں مشکل ثابت ہوگا، تنازع کے فوجی حل پرانحصارنہیں کرنا چاہیے، ایرانی قیادت سےبات چیت میں محسوس کیاوہ مذاکرات کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان  تین روزہ دورے  پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں مو جود ہیں ۔

وزیراعظم  کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی ہوئی اوراس اہم ملاقات میں دو نو ں ممالک کے سیاسی و معاشی امو ر پر خو شگوار ما حول میں تبا دلہ خیال کیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version