Advertisement

بلوچستان ، بارشوں اور برف باری کا الرٹ جاری

 آج سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برف باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج سے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برف باری کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق متوقع موسم کےپیش نظرلوکل گورنمنٹ بورڈ نے متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ہنگامی سروسز، مشینری اور سامان تیار رکھا جائے۔

گلگت بلتستان، برفانی تودوں تلے دب کر 7 افراد جاں بحق

اس کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ افسران اور عملے کو بھی آئندہ دو ہفتے کے دوران اپنی حاضری کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی مغربی علاقے مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع مکمل طور پر ابر آلود ہے جس سے سردی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہو گیا ہے،آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ  شاہراہیں کھلوانا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا کام تھا لیکن وہ موثر کارکردگی نہ دکھا سکی۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے برف باری سے بند شاہراہیں ریکارڈ مدت میں کلیئر کرائیں۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ مکران کے علاقوں میں بارشوں سے کافی تباہی ہوئی ہے، بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور حتمی رپورٹ کے بعد نقصانات کا ازالہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version