Advertisement

آصف زرداری کےلئے نئی مشکل ،ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا

Asif Zardari

آصف زرداری کو ایک نئی مشکل کا سامنا ہے کیو نکہ ایک اور ملزم حسین فیصل جاموٹ میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کا گواہ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سا بق صدر آصف زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں سید حسین فیصل جاموٹ  نیب کا نیا گواہ بن گیا جبکہ کرن امان ، نورین سلطان اوراسلم مسعود پہلے ہی نیب کے گواہ بن چکے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری راولپنڈی سے  کراچی پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔

فریال تالپور اورعبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement

سابق صدرآصف زرداری بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ملزم انور مجید کو کراچی سے عدالت پیش نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ حسین فیصل جاموٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں سا بق صدر آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

گزشتہ سال مئی کے مہینے میں قومی احتساب بیورو نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Next Article
Exit mobile version