Advertisement

پارلیمنٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا باعث بنے گی ، فردوس عاشق اعوان

لاعلاج

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا باعث بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی آئی ڈی میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈزبیر گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لئے جس نام پر متفقہ ہوئے ہیں ، وہ اس ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

فردوس عاشق اعوان نے پارلیمانی پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر اتفاق رائے کو جمہوریت کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفاہمتی عمل اسی طرح آگے بڑھتا رہے گا ۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی نے  یہ بھی کہا کہ ماضی میں چھوٹے تاجر کے تحفظات پر کسی نے توجہ نہیں دی، پاکستان میں جب بھی کوئی چھوٹا کاروبار شروع کرنا چاہتا تھا تو اسکی راہ میں لائسنس اور این او سی سمیت دیگر رکاوٹیں حائل ہوجاتیں تھی ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے کاروبار  کے حوالے سے  نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ایک اہم اجلاس منعقد کر کے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے 74لائسنس اور این او سی سمیت دیگر حائل رکاوٹیں ختم کر دیں ہیں

Advertisement

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران پاکستان کی معاشی میدان میں ہونے والی کامیابیوں ،دنیا کو پاکستان میں سرمایہ کے لئے راغب کرنے ،کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرینگے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سوئٹزرلینڈ میں عالمی برادری کو بھارتی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت ، بھارتی دہشت گردی اور آر ایس ایس کے نظریہ، پائیدار اور مستحکم معاشی روڈ میپ کے حوالے سے آگاہ کریں گے

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی  کہا کہ بھارت کا ریاستی دہشت گردی کا چہرہ ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گئے ،پانچ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا قتل عام ہورہا ہے ،بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دیا جارہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چینی بحران یا قیمتیوں میں اضافہ بھی پراپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں ہے اگر کسی کے پاس بحران پیداکرنے کے ذمہ داروں کے حوالے سے شواہد ہیں تو بتائیں حکومت ضرور کارروائی کریگی ۔

سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث آٹے کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی، فردوس عاشق اعوان

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید  کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہ ہی ویژن ہے کہ ادارے آزاد اور با اختیار ہوں ، امید ہے کہ یہ مفاہمتی عمل عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایسے ہی آگے بڑھتا رہے گا ۔

Advertisement

اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈزبیر گیلانی  نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،  100سے زائد مختلف کاروبار کیلئے لائسنس کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

 زبیر گیلانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا مقصد عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے اس لئے کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 چیئرمین سرمایہ کاری بورڈزبیر گیلانی نے مزید کہا کہ لائسنس والے کاروبار میں مزید آسانی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، لائسنس کی شرط ختم ہونے  سے  عام آدمی کے کاروبار میں اضافہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version