Advertisement

نجی اسکول مزید بند رکھنے کا اعلان

school

 

کراچی بھر میں نجی اسکول 6 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن نے کراچی بھر میں نجی اسکول 6 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب سیکریٹری تعلیم سندھ چھٹیاں نہ بڑھانے کے اعلان پر قائم ہیں۔

چھٹیاں مل گئیں!

Advertisement

کراچی میں خون جمادینے والی سردی میں سرکاری اور نجی اسکول چھٹیوں کے معاملے میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ نےسخت سردی کے باوجود بچوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہر کے بیشتر نجی اسکولوں نے ازخود چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

شہر قائد میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوا تو 50 فیصد سے زائد نجی اسکول یکم جنوری کو بند رہے جبکہ  آل پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے چیئرمین کے مطابق 6 جنوری تک اسکول بند رکھے جائیں گے۔

اس سلسلے میں کئی اسکولوں کی جانب سے پہلے سے والدین کو چھٹیوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا۔

یکم جنوری کونجی اسکول بند رہے تاہم کھلنے والے سرکاری اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی۔

 والدین نے شدید ٹھنڈ میں محکمہ تعلیم کے اسکول کھولنے کے فیصلے کو سمجھ سےبالا تر قرار دیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سیکریٹری تعلیم احسن منگی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کو بے بنیاد قرار دیتے رہے۔

 موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے بیشتر نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے 6 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سال نو کا استقبال تیز سائبرین ہواؤں نے کیا ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ یکم جنوری جاڑے کا سرد ترین دن قرار پایا ہے۔

کراچی میں دن کے بارہ بجے درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن لوگوں کو درجہ حرارت 11 یا 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version