Advertisement

عمران مافیا کی ذہنی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے ، مریم اورنگزیب

عمران مافیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی ذہنی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ عمران مافیا نے پنجاب حکومت پر دباؤ ڈال کر زبردستی آج کا فیصلہ کروایا ہے۔ ‎

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہو رہا ہے، اُن کے ڈاکٹر جیسے بہتر سمجھیں گے علاج ویسے ہی ہو گا۔

اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو عدلیہ نے علاج کرانے کی اجازت دی جبکہ عدلیہ کے فیصلے اور قانونی تقاضوں کے مطابق تمام رپورٹس جمع کروادی گئی ہیں۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے قاتلانہ ارادوں کے بارے میں کوئی شک نہیں اور ابن الوقت کرپٹ ٹولہ نامراد تھا، ہے اور رہے گا، اس لئے عمران مافیا تماشے بند کرے ۔

Advertisement

عمران مافیا اپنی نالائقی چھپانےکیلئے مخالفین کے گھروں پہ چھاپے ماررہا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ ‎وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی ، سی پیک ، کاروبار ، روزگار ، موٹر وے ، روشنیاں ، امن دیا  اور ملک و قوم کی خدمت اور محبت میں کوئی نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آٹا اور چینی چوری کرنے والے ، ملک کا کاروبار، روزگار، معیشت تباہ کرنے والا عمران مافیا صرف نواز شریف کی صحت پہ سیاست کرنے والوں کے سینے حسد، بغض اور انتقام سے جلتے ہی رہیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎نوازشریف کو اللہ تعالی کا سہارا اور قوم کی محبتیں اور دعائیں ہیں۔،‎وزیراعظم نوازشریف صحت یاب ہوکر انشااللہ جلد لوٹیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version