Advertisement

آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کے حوصلے و ہمت کی داد دیتے ہیں، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، کشمیریوں کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی، کشمیری عوام ثابت قدمی سے بھارتی جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں، پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔

کشمیر ہوں میں ‘ شہہ رگ پاکستان کی

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر کو جیل میں تبدیل کر کے لاکھوں کشمیریوں کو قید کر دیا گیا ہے، کشمیری اقوام متحدہ سے اپنا حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں، مرد، خواتین، بوڑھے اور بچے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر مذموم بھارتی جارحیت کے تناظر میں منایا جا رہا ہے، بھارتی جارحیت کا مقصد کشمیریوں کے حقوق غضب کرنا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی کشمیریوں کا حق تسلیم کرچکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں کر رہی ہیں، جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جوانوں اور شہریوں کی لازوال قربانیاں جدوجہد آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے فرائض کی انجام دہی میں مستعد ہے، پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور استعداد رکھتی ہے۔

امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصان کے پیش نظر صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version