Advertisement

حکومت گھرجا چکی ، حکومت کی کوئی رٹ نہیں

فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کو حکومت گھر جا چکی ہے، اس وقت خلاء ہے، حکومت کی کوئی رٹ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےحکومت کےخلاف احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو گھر جاچکی ہے، اس کی کوئی رٹ نہیں ہے۔

ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو گیا، بجلی، گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پس چکا ہے، عوام کو ساتھ ملا کر قابل حکومت کے لیے کوشش کریں گے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اپوزیشن سے ابھی جلسوں اور کنونشن کے لیے رابطہ نہیں کیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے لیکن ہم خود انہیں دعوت نہیں دیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی پالیسیوں سے اپوزیشن تقسیم ہوئی جس کا حکومت نے فائدہ اٹھایا، مولانا فضل الرحمن نے 23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version