Advertisement

بے سہارا اور غریب لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، وزیرِ اعظم 

ریاست

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان سے حال ہی میں مقرر کیے گئے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ملک بھر میں قائم شدہ پناہ گاہوں کے نظم و نسق میں مزید بہتری کے لیے مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ بارہ ماہ میں پناہ گاہوں کےدائرہ کار کی ملک بھر میں توسیع کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کمزور طبقات کے تحفظ کےلئے اور ایک فلاحی ریاست کے قیام کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پناہ گاہوں کے دائرہ کار کی ملک بھر میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ تبدیل کرنے کا فیصلہ

Advertisement

وزیراعظم   نے یہ بھی کہا کہ  آئندہ بارہ ماہ کے لئے  پناہ گاہوں کے حوالے سے ایک جامع پروگرام کا آغاز ملک کے بڑے شہروں میں کیا جا رہا ہے، فوکل پرسن آفس  کثیرا لجہتی شراکت داری قائم کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات لے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی جانب سے پناہ گاہوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دینا  ہمارے معاشرے کی  مثبت اقداراورانسانی ہمدردی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے ۔

وزیراعظم  عمران خان نے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن سے ملاقات میں مزید کہا کہ عالمی سطح پر بہترین طریقہ کار اور پائیدار ترقی کے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے پناہ گاہوں کو وسعت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version