پاک ایران سرحد چوتھے روزبھی بند

ایران میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں امیگریشن گیٹ چوتھے روز بھی بند ہے جس کے باعث لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرحد کےدونوں اطراف زائرین بڑی تعداد میں پھنس گئے ہیں، لیویز ذرائع کاکہناہےکہ تمام زائرین کو پاکستان ہاؤس میں رکھاگیا ہے۔
گزشتہ روزتفتان میں پھنسے ایرانی ٹرانسپورٹرز کو ایران جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تفتان سے اب تک 307 ایرانی باشندے جاچکے ہیں تاہم ایران سے آنے والوں کی امگریشن بند ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

