Advertisement

ماسک بیچنے کیلئےلوگوں میں خوف پیداکیاجارہا

sindh-high-court

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس  کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے، لوگوں میں خوف پیدا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار ذوالفقارعلی کی جانب سےمؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی میں ماسک موجود نہیں، جو ہیں وہ مہنگے فروخت ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کس نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟ کل آپ نے ڈاکٹر کی پریس کانفرنس نہیں سنی؟

جج  نے مزید کہا کہ شہر میں ماسک مل تو رہے ہیں، کمرۂ عدالت میں بچی نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے۔

عدالت نےبچی سے سوال کیا کہ بیٹا آپ نے ماسک کہاں سے لیا ہے؟جس پر بچی نے جواب دیا کہ بہت مشکل سےمارکیٹ سے ملا ہے۔

Advertisement

بچی کے جواب پر کمرۂ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے، لوگوں میں خوف پیدا کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version