جہلم،چلتی گاڑی میں لڑکی کےساتھ زیادتی

جہلم میں وین ڈرائیوراورکنڈیکٹرنےچلتی گاڑی میں لڑکی کومبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کےمطابق جہلم میں تلہ گنگ سے کھاریاں آنے والی مسافر وین میں بس ڈرائیوراورکنڈیکٹرنےلڑکی کومبینہ زیادتی کانشانہ بنانےکےبعدگاڑی سےاتاردیا۔
پولیس نےکاروائی کرتےہوئےڈرائیوراور کنڈیکٹر کوگرفتارکرلیاہے۔
پولیس کےمطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نےاپنےبیان میں بتایاکہ میری بیٹی تلہ گنگ چکوال سےکھاریاں آرہی تھی کہ چلتی وین میں ڈرائیوراورکنڈیکٹر نےاسے زیادتی کانشانہ بنایااورپھرراستےمیں ہی اتاردیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں وین ڈرائیوراورکنڈیکٹرکےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیاگیااور 24 گھنٹے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیاہے ۔
پولیس کاکہناہےکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کےبعدمزید تفتیش کی جائے گی اورواقعےکےتمام کردارو حقائق ایک دودن میں بے نقاب ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

