Advertisement

عالمی برادری مودی کے مظالم کو روکنے کے لئے اقدامات کرے، وزیراعظم

کردار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے مظالم اور نسل پرستی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں کا منظم قتل عام نازی جرمنی کے مظالم طرزعمل پر جاری ہےجبکہ  نئی دہلی سے تصاویر آرہی ہیں جہاں پر مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں سمیت دیگر بزنس کو جلایا جا رہا ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں عمران خان  نے کہا کہ مسلمانوں پر بدترین تشدد اور انہیں ہلاک کیا جا رہا ہے، قبرستانوں کو جلایا جا رہا ہے، یہ بالکل ایسی ہی کارروائیاں ہیں جو جرمن نازی یہودیوں کیخلاف کیا کرتے تھے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں بار بار دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہوں کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نظریہ جرمن نازیوں جیسا ہے۔

Advertisement

عمران خان  کا کہنا تھا ہٹلر نے 1930ء کے دوران یہودیوں کو جس طرح نشانہ بنایا مودی اسی طرح مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، 2002ء کے دوران نریندرا مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے فسادات کے دوران مسلمانوں کو شہید کروایا تھا۔

اقوام عالم بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ کیمبرج یونیورسٹی کی استاد پریا گوپال نے  بھی دہلی میں مسلمانوں، انکی عبادتگاہوں، گھروں اور انکے کاروبار پر حملوں کو نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے منظم قتل عام خصوصاً 1938 کے سانحے (نائیٹ آف بروکن گلاس) سے جوڑا ہےجس میں نازیوں نے یہودیوں، انکے گھروں، عبادتگاہوں اورکاروبارکو نشانہ بنایا۔

 

یاد رہے کہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک ویڈیو  بھی شیئر کی جس میں پروفیسر بتا رہی ہیں کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر حملوں کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں، عبادتگاہوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی کی لیکچرار کا  اس ویڈیو میں کہنا  تھا کہ نریندرامودی وہی کررہا ہے جو نازی نے 1938 کیا،نازی پارٹی نے یہودیوں کے ساتھ جو کیا مودی اب وہ مسلمانوں کے ساتھ کررہا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کی لیکچرار  کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملے بالکل اسی طرح کیے جا رہے ہیں جب 1938ء کے دوران جرمن نازیوں نے یہودیوں پر کیے تھے، اس وقت جرمن نازیوں نے یہودیوں پر حملے کیے اور ان کے گھر اور کاروبار کو جلایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version