Advertisement

کراچی، زینب مارکیٹ کی دکانوں میں آتشزدگی

کراچی کےعلاقے صدر میں واقع زینب انٹرنیشنل مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی، فائرفائٹرز کا آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم آگ مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں مشہور زینب انٹرنیشنل مارکیٹ کی دکانوں میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی ہے، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ مزید گاڑیاں موقع پر روانہ کی جا رہی ہیں۔

آگ انٹرنیشنل مارکیٹ کی چوتھی منزل پر واقع دکانوں میں لگی ہے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس مارکیٹ میں گارمنٹس کی دکانیں اور گودام ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ زینب مارکیٹ کے سامنے انٹرنیشنل مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث فوارہ چوک سے اس طرف آنے والے ٹریفک کو ایوان صدر روڈ کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔

صدر انٹرنیشنل مارکیٹ میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ نے واٹر بورڈ سے مدد طلب کرلی۔

Advertisement

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کےنیپا ہائیڈرنٹ پرایمرجنسی کا نفاذ کردیاہے۔

ایم ڈی واٹربورڈکاکہناہے کہ متعدد ٹینکروں کے ذریعے سیکڑوں گیلن پانی آتشزدگی کے مقام پر پہنچایا جارہا ہے، فائربریگیڈ کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی، آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹ کھلے رکھے جائیں۔

ایم ڈی واٹربورڈ کا کہناہے کہ ہائیڈرنٹس سیل افسران آتشزدگی کے مقام پر پہنچ کر پانی فراہمی کے آپریشن کی نگرانی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version