رانا ثناء اللہ کی نیب میں دوبارہ طلبی
قومی احتساب بیورو نے رانا ثناء اللہ کو 6 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب تفتیشی ٹیم نے رانا ثناء اللہ کو عدم تعاون اور سوالوں کے نامکمل جوا ب دینے پر دوبارہ طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون نہیں کر رہے، لیگی رہنما نیب ٹیم کے سامنے با ضد ہیں کہ ان کے پراپرٹی کا تخمینہ خریداری کے وقت کے ڈی سی ریٹ کے مطابق لگایا جائے۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کے دیگر بیانات کی روشنی میں ان کے داماد اور دیگر اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر نیب کی ٹیم کو کیس کی کارروائی آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
راناثناء اللہ کو جب بھی نیب میں طلب کیا گیا ہے وہ مختلف جواز پیش کر کے سوالوں کے جوابات نہیں دیتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

