Advertisement

پارلیمنٹ لاجزکی تیسری منزل کےفلیٹ میں آتشزدگی

پارلیمنٹ لاجزکی تیسری منزل کےفلیٹ میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجزکی تیسری منزل کےفلیٹ میں آتشزدگی کے بعدفائربریگیڈ کی 2گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں تاہم آگ پر قابو پالیا گیا اور بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی گیس اور بجلی منقطع کردی گئی۔

پارلیمنٹ لاجز انتظامیہ نے اے بلاک کے مکینوں کو بلاک سے نکلنے کی ہدایت بھی جئاری کی تھی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا فلیٹ لپیٹ میں آیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ ارکان قومی اسمبلی کے لیے بنائے گئے پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر بنے فلیٹ میں لگی تاہم مریم اورنگزیب اس وقت وہاں موجود نہیں تھیں،وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

آگ کا دھواں پارلیمنٹ لاجز بلاک اے پھیل گیااور وہاں رہائش پذیر خاندان گھروں میں محصور ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور رہائش پذیر لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈائریکٹر پارلیمٹ لاجز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور مریم اورنگزیب کے 2ملازمین کو بروقت فلیٹ سے نکال لیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجوہات کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ آگ گیلری میں لگے گیزر سے لگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version