Advertisement

طیارہ گم نہیں ہوا، فروخت کیا گیا، پی آئی اے کا سپریم کورٹ میں جواب

پی آئی اے

پاکستان ایئر لائن  ( پی آئی اے)  نے 2016 میں گم ہونے والے طیارے سے متعلق  جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کراوئے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ  طیارہ  گم نہیں ہوا بلکہ فروخت کیا گیا ہے۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ اپنی عمر 2016 میں پوری کر چکا تھا،سول ایوی ایشن کی اجازت سے جہاز گراؤنڈ ہونے  کے لیے جرمنی بھیجا گیا۔

جواب میں مزید بتایاگیا کہ جہاز کو فلم کی شوٹنگ  کے لیے بھی استعمال کیا گیا،شوٹنگ کی مد میں قومی ایئر لائن کو 2 لاکھ دس ہزار یورو ملے۔

پاکستان ایئر لائن نے اپنے جواب میں بتایاکہ جہاز ایک لاکھ تین ہزارڈالرز جبکہ اس کے دو انجن تیرہ لاکھ ڈالر زمیں فروخت ہوئے۔

Advertisement

ایئر مارشل ارشد ملک نے بطور سی ای او پاکستان ایئر لائن کام روک دیا

قومی ایئر لائن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے چارج سنبھالا تو نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کر رہے تھے۔پی آئی اے انتظامیہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایئر مارشل ارشد ملک کا پاکستان ایئرفورس سے جاری این او سی بھی جمع کرا یا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version