Advertisement

ایئرمارشل ارشد ملک نے بطور سی ای او پی آئی اے کام روک دیا

ایئرمارشل

ایئرمارشل ارشد ملک نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بطور سی ای او پی آئی اے کام روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل  ارشد ملک نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کام بند کرتے ہوئے ایرفورس کے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کو فوری طور واپس جانے کی ہدایت کردی ہے۔

اس تازہ صورتحال کے پیش نظرقومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا ہے، جس میں نئے چئیرمین کے تقرر کا فیصلہ ہوگا۔

بورڈ اجلاس میں قومی ایئرلائن اور انتظامیہ سمیت آپریشنل سے متعلق بڑے فیصلے متوقع ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سے متعلق فیصلوں کا مکمل اختیار بورڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایئرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے اور پی آئی اے میں خرید و فروخت، پالیسی سازی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت کرنے سے روک دیا۔

بول نیوز کی خبر پر سی ای او پی آئی اے کا ایکشن

واضح رہے کہ ایئر مارشل ارشد ملک کے خلاف ایئر لائنز سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا) کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مطلوبہ عہدے کے لیے ایئر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے اور ان کا ایئر لائن سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایئر مارشل ارشد ملک نے 1982 میں بی ایس سی کیا اور اس بعد وار اسٹیڈیز سے متعلق تعلیم حاصل کی، تاہم انہیں ایئر لائن انڈسٹری اور کمرشل فلائٹس سے متعلق سول ایویشن قوانین سے کچھ آگاہی نہیں ہے۔

اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ ایئر مارشل ارشد ملک کی تعیناتی میں پبلک سیکٹر کمپنیز رولز 2013 اور رول 2 اے کو قطعی طور پر نظر انداز کیا گیا جس کے تحت سی ای او تعینات کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version