Advertisement

وزیراعظم نے اتحادیوں سے فوری رابطے کی ہدایت کردی

15 ارب

وزیراعظم عمران خان  نے اتحادیوں کے لئے بنائی  گئی کمیٹیوں کو فوری رابطوں کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ کے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے  کئے گئے، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کا بھی بھرپور جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم  نے  امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس تمام تر بہتری کا کریڈٹ سیکیورٹی فورسز اور قوم کو جاتا ہے کیونکہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی قربانیوں سے ملک میں امن قائم کیا ہے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں سیاحت کا سب سے بڑا مرکز ہوگا۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطہ رکھنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

Advertisement

وزیراعظم  نے دنیا میں  بڑھتے جان لیوا کرونا وائرس  پر تشویش کا اظہار کیا اور عمران خان کو کرونا وائرس سے متعلق اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے مزید تیز اقدامات  کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے کیےگئے وعدےپورےکیےجائیں گے جبکہ اجلاس میں اتحادیوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے مہنگائی پر بریفنگ لینے کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے رکھنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ خصوصا پاکستان تحریک انصاف کی اپنے اتحادیوں سے رابطوں کے عمل پر غور ہوا۔

Advertisement

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہئے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version