Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم

مودی

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف ممکن بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

بجلی کی قیمتیں قابل برداشت بنانے اور بلنگ کے بار کم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نقصانات پر قابو پانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں اور ہم صارفین اور صنعتوں کو مناسب قیمتوں پر بجلی کی فراہمی ممکن بنانا چاہتے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Advertisement

انہون نے اعلان کیا کہ 1عوامی مشکلات سے آگاہ ہیں 1 سے 300 یونٹ تک صارفین کو ہرممکن ریلیف دےرہے ہیں۔

عمران خان نے مسائل کا ذمےدار ایک بار پھر سابقہ حکومتوں کو ٹہرایا اور کہا کہ بداتنظامی اور بروقت اصلاحات نہ ہونے کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے معاہدوں، بر وقت انتظامی اصلاحات کو پس پشت ڈالے جانے اور ترسیل و تقسیم کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کو نظر انداز کرنے سے توانائی کے شعبے میں آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور اس کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سے تین سو یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین اور کمزور طبقے کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کر رہی ہے تاہم انہیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیرِ برائے توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیربرائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر ، متعلقہ وفاقی سیکرٹری و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version