Advertisement

کوکا کولا کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

کوکا کولا

ملٹی نشنل کمپنی کوکا کولا کے جنرل مینیجر نے کمپنی کی جانب سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کوکا  کولا کے جنرل مینجر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کوکا کولا کمپنی کے جنرل مینیجر نے وزیراعظم کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران ملٹی نشنل کمپنی کوکا کولا کے جنرل مینیجر نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوکا کولا کمپنی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

برہفنگ میں مزید بتایا کہ کولا کولا کی پاکستان میں 208 ملین کی سرمایہ کاری اور 6 پلانٹس ہیں اور ملک بھر میں کوکا کولا کے 3000 ملازمین بھی ہیں۔

دنیا کی سو خوبصورت خواتین میں دو عرب خواتین شامل

Advertisement

ملاقات میں  وزیراعظم نے کوکا کولا کی پاکستان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ کوکا کولا کو بزنس توسیع میں معاونت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں لانگ ٹرم سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بیشمار مواقع ہیں اور ترک صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

ملاقات میں ترکش سفیر سمیت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،  چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی موجود رہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیاں مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کررہی ہیں۔

Advertisement

افریقہ’ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کے لئے پیپسی کے چیف ایگزیکٹو Asia Eugene Willemsen کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے پیپسی کمپنی کے کاروباری منصوبوں اور پاکستان کے لئے اس کے مستقبل کے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبوں کو سراہا۔

Eugene Willemsenنے وزیراعظم کو پاکستان میں پیپسی کمپنی کی موجودہ سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بتایا اور ایسے منصوبے لانے پر آمادگی ظاہر کی جن کا مقصد ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرناہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی ترقی کے لئے پیپسی کمپنی کے عزم کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کمپنی کو خصوصاً زرعی شعبے میں کاروبار کوتوسیع دینے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version