وزیراعظم کا10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح

وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان کیلئے شجرکاری بہت اہمیت کی حامل ہے، اللہ کی دی گئی نعمتوں کاہمیں شکر ادا کرنا چاہیئے، ہم نے اللہ کی دی ہوئی نعمت کا صحیح استعمال نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر میانوالی پہنچے جہاں انہوں نے کندیاں میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا، وزیراعظم عمران خان نےمیانوالی کا دورہ کیا جس کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کیا۔
شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھا کہ چاہتا ہوں اسکولوں میں شجرکاری کامضمون پڑھایا جائے،آج ہیلی کاپٹر سے دیکھا گیا جنگل میں درخت ہی نہیں ہیں،اسی طرح جنگلات تباہ کیے تو موسم میں تبدیلی ہمیں تباہ کردے گی۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو 12 موسم دئیے ہیں.بچوں کے مستقبل کیلئے شجرکاری مہم انتہائی ضروری ہے،انگریز کا چھوڑا گیاجنگل ختم ہوگیا ہے،کندیاں میں جنگل ہواکرتا تھا ،انہوں نےکہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا جنگل میں درخت ہی نہیں.
کندیاں میں وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اندازہ نہیں کہ شجر کاری کتنی ضروری ہے۔کراچی کی تمام گرین بیلٹ، پارک اور یہاں تک سرکاری نرسری پر خاص قبضے ہیں۔ نوجوانوں کو سب پتا ہے لیکن جب حکومتی جماعت قبضہ کرے تو کون مزاحمت کر سکتا ہے.
وزیراعظم نے کہا کہ کندیاں میں بیری کےدرختوں سےشہد فراہم ہوگا. جنگلات پر قبضہ کرنے والوں کو مجرم کی نظر سے دیکھیں۔
ان کاکہناتھا کہ چھوٹے چوروں کوپکڑ کر چوری ختم نہیں ہوتی،آئی پنجاب سے کہاہے بڑے چور ڈاکو پکڑیں اور انہیں جیل میں ڈالیں، 5لاکھ جرمانہ نہ کریں بلکہ سزا دیں،بڑے ڈاکو پکڑیں گے توچھوٹے ویسے ہی ڈر جائیں گے۔
وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہے،پہلی دفعہ بڑے ڈاکوپر ہاتھ ڈالاجارہاہے،کرپشن ختم ہوگی،پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے۔
واضحرہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اس موقع پر وفاقی اور پنجاب حکومت کا بہت بڑا عملہ ساتھ تھاجبکہوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

