وزیراعظم ایک روزہ دورہ پرلاہورپہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ لاہور کے دوران مہنگائی اور امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب میں گورننس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم شہریوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں بریفنگ دی جائے گی ، بعد ازاں وہ اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News