Advertisement

اراکین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، تحریک انصاف کی مخالفت کا اعلان

تنخواہوں میں اضافہ

اراکین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کے معاملے پر تحریک انصاف نے مسودہ قانون کی مخالفت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی خزانے کو خود پر استعمال نہ کرنے کی ابتداء وزیراعظم نے خود سے کی اور  وزیراعظم نے ذاتی رہائشگاہ میں مقیم جبکہ وزیراعظم کے دفتر کے اخراجات میں تاریخی کمی کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک دوروں کے معاملے میں بھی وزیراعظم نے خود کو مثال بنایا اور کم ازکم سرمایہ خرچ کیا ہے اور جب تک ملکی معیشت مکمل طور پر اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوجاتی عوامی نمائندوں کو بھی وزیراعظم کی تقلید کرنی چاہئے۔

سینیٹ اراکین کی تنخواہیں 400 فیصدبڑھانےکامطالبہ

Advertisement

سینٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس مرحلے پر سینٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنے گی اور اس حوالے سے ایوان میں مجوزہ مسودہ قانون کی مخالفت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں 400 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں، اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور سینیٹرز کو ملنے والے ٹریول الاؤنس میں اہل خانہ کو شامل کرنے کا بل بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

بل کے متن میں شامل ہے کہ ایک سال پہلے تک ایوان بالا میں اہل خانہ کے لئے ٹریول الاونس کی سہولت تھی جسے ختم کیا گیا، ارکان سینیٹ کے بیوی بچوں کا سالانہ ٹریول الاونس بحال کیا جائے۔

سینیٹرز کو سال میں ملنے والی جہاز کی ٹکٹیں ضائع ہو رہی ہیں کیونکہ اہل خانہ سرکاری خرچ پر ساتھ سفر نہیں کر سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version